News

دائمی بیماریاں بینائی کیلئے خطرناک ہو سکتی ہیں: طبی ماہرین

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیابیطس ،بلڈ پریشر سمیت دیگر دائمی بیماریاں بینائی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ان میں مبتلا مریضوں کو اپنی آنکھوں کا متواتر معائنہ کروانا چاہئے۔ کالے موتیا کی بروقت تشخیص کے ذریعے علاج ممکن ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے سابق صدور ، ماہرین امراض چشم پروفیسر حفیظ الرحمن ، ڈاکٹر مصباح العزیز، داکٹر محمد شفقت جاوید اور پیما شعبہ انسداد نابینا پن کے انچارج پروفیسرڈاکٹر انتظار حسین بٹ نے نگاہ کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیما کے شعبہ انسداد نابینا پن (POB) کے تحت اندرون و بیرون ملک اب تک ایک لاکھ چوبیس ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں۔ 659واں فری آئی کیمپ 15اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا جس کی نگرانی ڈاکٹر شفقت جاوید کریں گے۔اس دو روزہ کیمپ میں 200آنکھوں کے آپریشن کا منصوبہ ہے۔

پیما کے ماہرین امراض چشم نے کہا کہ آنکھوں کو صاف رکھنے کے لئے صاف پانی کا استعمال کرنا چاہئے اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دھوپ والے چشموں کا استعمال کرنا چاہئے۔ مزید برآں آنکھوں کی کسی بھی بیماری ، درد یا تکلیف کی صورت میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ہی سے رجوع کرنا چاہئے۔

Related Articles

Back to top button