News

Detailed report of Khatm-e-Quran Program by PIMA Jacobabad

جیکب آباد(نامہ نگار)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسئیشن (پیما) جیکب آباد کی جانب سے ایک شاندار اور پر وقار تقریب ختم درس قرآن مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیما کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم ڈاکٹر سرجن آپتھومالاجسٹ محمد ہاشم قریشی صدر پیما جیکب آباد کی اس 17 سالہ انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ساتھیوں کو قرآن پاک کی معنٰی اور تفسیر سے بہرامند کیا۔ یقیناًاس سے بڑھ کر اور کوئی کام نہیں ہوسکتا ۔ ہم اگر اپنی زندگی کا کچھ وقت دنیاوی علوم کو حاصل کرنے کے ساتھ قرآن پاک کو دیں تو ہم آسانی سے سمجھ سکتے ہیں ، جس سے ہمارے بہت سارے معاشرتی مسائل حل ہوجائیں گے۔

قبل ازیں ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی صدر پیما جیکب آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پچپن سے صرف یہ سنتے پڑھتے آ رہے ہیں کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ہوتے ہیں ، مگرہم نے اس حقیقت کو فراموش کردیا ہے کہ ان حقوق کو جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کے طریقے ہمیں صرف و صرف حقوق القرآن کے ادا کرنے سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ قرآن کتاب انقلاب ہے جو ہماری زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے۔ اس کے ہمارے اوپر بہت سارے حقوق ہیں ، جن میں زبان اور دل سے ایمان کے ساتھ تلاوت کرنا، سمجھ کر ٹہرٹہر کر خوبصورت انداز میں پڑھنا ، جس کا عملی نمونا ہماری زندگی میں اعضاء اور طریقے میں نظر آئے اور اس سے بڑھ کر قرآن پاک کا ہمارے اوپر یہ حق ہے کہ اس کی دعوت و تعلیمات کو آگے تک لوگوں کو پہنچانا ۔ رسول مہربان محمد صلی اللہ وسلم کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن کا علم سیکھے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے ہمیں چاہیے کہ ہم اس تیز و تندو آرام پسند زندگی میں قرآن کو وقت دیں تاکہ ہمارے لئے یہ اخروی زندگی کی نجات کاتوشہ بن سکے ہم فہم القرآن کایہ سلسلہ اس تقریب کی توسط سے دوبارہ نئی انداز سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

بعد ازاں انجنیر اعجاز احمدمیمن نے کہا کہ انسانیت کو فساد ، خون ریزی اور شر سے بچانے کے لئے اللہ رب العزت نے شروع سے ہی رسول و انبیاء صحیفوں کے ساتھ بھیجنے کا اہتمام کیا ہے، لیکن یہ سلسلہ شروع میں مخصوص علاقوں اور مخصوص دور تک محدود تھالیکن نبی مہربان محمد صلی اللہ وسلم اس سلسلہ نبوت کے آخری نبی ہیں جو پوری دنیا کے لئے تا قیامت بھیجے گئے ہیں۔سب انبیاء اور رسل کا دنیا کو پیغام ایک ہی تھا۔ انہوں نے سوانح حیات طیبہ اور مقصد آمد مصطفی صلی اللہ وسلم پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نیچر (انسانی فطرت) تبدیل نہیں ہوسکتی لیکن میں کہتا ہوں کہ نبی صلی اللہ وسلم کی سیرت مبارکہ نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ قوم لدا(جگھڑالو قوم)، جہالت میں ڈوبی ہوئی ، ذرہ ذرہ سی بات پر خون ریزی لڑائیاں ، ناجائز مال پر قبضہ، شراب ، جوا ، سودی نظام سے لدے ہوئے ، اپنی لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے والی، یتیموں ، بیواہوں کو اپنا مال میراث سمجھ کر زیادتی کی غرض سے تقسیم کرنے والی یہ قوم اس طرح تبدیل ہوگئی کہ دنیا نے دیکھا کہ عالم وقت بن گئے اپنے قریب رشتیداروں کے خون معاف کرنے لگے ، جائز مال کے متلاشی، شراب کے مٹکے نہ صرف توڑ دیے اپنے منہ میں انگلیاں ڈال کر اس کو نکالنے لگے، سودی نظام کو اللہ سے جنگ قرار دینے لگے، اپنی لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ رخصت کرنے لگے۔ بیواہوں اور یتیم کو اپنے حقوق دینے لگے اور تو اور مواخات کے وقت یہ قوم اپنی دو بیویوں میں سے ایک کو طلاق دیکر اپنے بھائیوں کو دینے پر راضی نظر آ ئے، دوران جنگ کسی کو بے جا ایذا دینا درکنار یہ لوگ سیرت و حکم نبی صلی اللہ وسلم کی وجہ سے درختوں ، کھیتوں ، بوڑھوں ، بچوں کی حفاظت کرنے لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کو یہ کہہ رہیں کہ آپ اربوں ڈالر سکیورٹی اور امن پر خرچ نہ کرو صرف اپنے ازم ، سسٹم، نظام اور خود پرستی کو تبدیل کرکے سیرت نبوی صلی اللہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر اس اسلامی نظام کو قبول کرو تو یہ کام خود بخود ہوجائے گاپاکستان جو اسلامی قانون اور آئین رکھتا ہے ان کی عدالتوں میں جج صاحبان کی طرف سے جب ایسے الفاظ کی بازگشت سنائی جائے کہ اسلامی شق 62-63 پر اگر عمل کیا گیا تو سوا ئے ایک بندے کے کوئی نہیں بچے گا، بہت افسوس ہے کہ ہم کیسے اپنی عوام کو امن اور خوشحالی دے سکیں گے۔ اللہ رب العزت قرآن پاک میں واضع طور مقصد آمد رسول صلی اللہ وسلم کو سورۃ توبہ، سورۃ الفتح اور سورۃ صف میں وضاحت کردی کہ ہم نے رسول کو ہدایت قرآن اور دین حق (حقیقی نظام زندگی جس سے امن میسر آ سکے) بھیجا ہے تاکہ یہ نظام دنیا کے مختلف باطل نظاموں (ازم ، پرستی، سسٹم) پر غالب ہو، چاہئے یہ کتنا بھی ناگوار گذرے نفس کے پوجاریوں کومشرکین کو ۔ اللہ اس چیز پر تمہارے لئے کافی ہے۔ عزیز ساتھیوں دنیا کو امن صرف اور صرف سیرت محمد صلی اللہ وسلم پر عمل پیرا ہونے سے آ سکتا ہے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خبیب شاہد سیکریٹری جنرل پیما پاکستان ، ڈاکٹر عبداللہ خلجی صدر پیما سندھ ، شہر کے بڑی تعداد میں ڈاکٹر ، شہر کے معززین، فارما سیٹیکل اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نصراللہ سومروڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بھی خطاب کیااختتامی دعا ڈاکٹر عبدالرشید میمن نے کی ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی نے مہمانوں کو سندھ کی روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button