News

Diabetic Eye Clinic at Kuwait Teaching Hospital inaugurated

PIMA president Dr Abdul Malik inaugurated diabetic Eye Clinic at Kuwait Teaching Hospital Peshawar on 25th July 2016. He appreciated the Prime foundation for its community medical services. Chairman Prime Dr Muhammad Ishaq, Prof Najib ul Haq, Prof Hafeez ur Rehman and others were also present at this occasion. Press release as below;

مستحق افراد کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ہمارے سرمایہ ہیں

 پریس ریلیز: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں۔ طب سے تعلق رکھنے والے افراد پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کویت ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیابیطس آئی کلینک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پرائم فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر محمد اسحاق ،پشاورمیڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق، پروفیسر حفیظ الرحمن اور دیگر فیکلٹی بھی موجود تھی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ شوگر کے مریضوں میں آنکھوں کی بیماری کے اس وقت تین طریقہ ہائے علاج ہیں جن میں میڈیکل ، لیزر اور سرجیکل طریقہ شامل ہے۔ کویت ٹیچنگ ہسپتال میں ان تینوں طریقوں سے علاج کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔یہ کلینک جدید ترین آلات بشمول وٹریکٹومی مشین اور مائیکرو سکوپ انتہائی رعایتی نرخوں پر مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر عبد المالک نے مزید کہا کہ پرائم فاؤنڈیشن کے تحت کام کرنے والے تمام ادارے ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ یہاں سے فارغ التحصیل طبہ و طالبات ملک بھر کے ہسپتالوں میں پیشہ ورانہ مہارے کے ساتھ ساتھ طبی اخلاقیات پر عمل پیرا ہوتے ہیں اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button