News

PIMA President visited northern KPK

Islamabad, 22 August 2016: Central PIMA President Dr Abdul Malik visited the northern KPK districts on 12-13 August accompanied by Prof Khubaib Shahid (Central GS) and Prof Muhammad Subhan (President KPK).

He addressed general doctors gatherings and members meetings at Haripur, Abbotabad, Mansehra, Swat and Temargara. Many of doctors joined PIMA and took the oath of PIMA membership at different places.

Press release:

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے دورے کے پہلے روز ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ڈاکٹرز کے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر خبیب شاہد اور صدر پیما خیبر پختونخواہ پروفیسر محمد سبحان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مختلف ڈاکٹرز نے اس موقع پر پیما کی ممبر شپ بھی اختیار کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ طبی اخلاقیات کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔ مریض کے تمام رازوں کی حفاظت کرنا اور اسکو امید دلانا ڈاکٹرز کی اہم ذمہ داری ہے۔

سوات اور تیمر گرہ میں ڈاکٹرز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کے تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردارادا کرنا ہے گا،ملکی وقار کو مدنظر رکھنا، اپنے پروفیشن میں مہارت حاصل کرنا اور اپنی صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے استعمال میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارے پاس امانت ہے، ہمیں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک آئندہ نسلوں کو سونپنا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم تمام تر اختلاف اور گروہی تعصبات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس ملک کے استحکام کے لئے اپنی صلاحیتیں وقف کریں۔

Related Articles

Back to top button