News

اقوام عالم سے حلب میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے حلب میں شامی و اتحادی افواج کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پیما ریلیف و فیما ریلیف سمیت بین الاقوامی ریلیف ایجنسیز کو حلب میں میڈیکل مشن بھجوانے کی اجازت دی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کی سرکاری افواج اور اتحادیوں کی جانب سے انسانی حقوق کے کھلی خلاف ورزی نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔ بچوں اور خواتین کو بھی بلاتخصیص درندگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حلب پر پیش قدمی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور معذور کئے گئے ہیں جن کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی تنظیموں کی عالمی فیڈریشن فیما ریلیف اور پیما ریلیف کو زخمیوں کی طبی امداد کے لئے متاثرہ علاقوں تک رسائی نے دی جا رہی جس سے بدترین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی ،عالمی برادری اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حلب میں قتل عام کا سلسلہ رکوائیں اور ریلیف ایجنسیوں کو متاثرہ علاقے میں خدمات سرانجام دینے کے لئے رسائی دی جائے۔

Related Articles

Back to top button