NewsPrevention of Blindness

پی او بی کیجانب سے459 آنکھوں کے مفت آپریشن

پریس ریلیز:22جولائی 2016ء

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے شعبہ انسداد نابینا پن کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران 459آنکھوں کے مفت آپریشن کئے گئے۔ پیما ترجمان کے مطابق اپریل تا جون ملک کے 6شہروں میں تین روزہ فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، دیر لوئر اور بھمبرشامل ہیں، ٹوٹل 4043مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 32ڈاکٹروں نے ان کیمپوں میں خدمات سر انجام دیں۔ پیما ترجمان کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر میں طلبہ و طالبات کی بھی آنکھوں کے مفت معائنے کے لئے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جہاں 100طلباءکاکی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button