News

PIMA Calls for Nationwide Expansion of Vaccination Campaign

Pakistan Islamic Medical Association (PIMA) has applauded the decision of Sindh Government to conduct a large-scale vaccination campaign, especially targeting those who missed their vaccination during Covid Pandemic and has called for its extension across the country.

Central President of PIMA, Prof. Atif Hafeez Siddiqui praised this commendable initiative aimed at preventing diseases that severely impact children’s health. He noted that in recent days, diphtheria has emerged as an epidemic in Sindh and Khyber Pakhtunkhwa affecting a large number of children.

He emphasized the need for a nationwide campaign to ensure 100% vaccination of children and urged immediate steps to make the EPI more effective.

PIMA President further stated that other provinces should follow Sindh’s lead to improve our national public health system. Such efforts are essential for safeguarding our future generations.

Prof. Atif Hafeez Siddiqui also appealed to all parents and guardians to actively participate in this campaign and ensure their children receive vaccinations to protect their health.

بچوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے صوبے بھر میں وسیع پیمانے پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، باقی صوبے بھی اس معاملے میں  سندھ حکومت کی تقلید کریں: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے سندھ حکومت کی جانب سے بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا خیر مقدم کیا ہے، بالخصوص جن بچوں کی کورونا وبا کے دوران ویکسی نیشن نہیں ہو سکی تھی۔ پیما نے اس مہم کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے تاکہ ان بیماریوں کو روکا جا سکے جو بچوں کی صحت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سندھ اور خیبر پختونخوا میں خناق کی بیماری نے وبا کی صورت میں بچوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیما بچوں کی مکمل ویکسینیشن کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ 100 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ EPI کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں کو بھی سندھ حکومت کے اس اقدام کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ پاکستان میں صحتِ عامہ کا نظام بہتر ہو سکے۔ یہ اقدامات ملک کی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔

پیما تمام والدین اور سرپرستوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر ان کی صحت کو محفوظ بنائیں۔

Related Articles

Back to top button