News

Urgent action needed to stop the spreading of congo virus

Islamabad, 15 August 2016: PIMA urge the government to take emergency measures to stop the growth and spreading the congo virus across the country especially in connection with Eid al Adha. If the quick actions could not be taken, this virus may become uncontrolled epidemic.

PIMA statement on cango virus as below:

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عید قربان کی آمد کے پیش نظر کانگو وائرس سے بچاؤکے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ اگر اس وائرس پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو یہ وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ یہ بیماری جانوروں سے انسانوں اور پھر انسانوں سے انسانوں میں نہایت تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے۔ ایک بیان میں پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک اور پیما کے شعبہ ہیلتھ اویئرنس کے انچارج ڈاکٹر محمد طاہر اعظم نے کہا کہ اب تک تقریباً109افراد اس جان لیوا اور مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ چونکہ متاثر ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق شعبہ طب سے ہے اس لئے ڈاکٹر حضرات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو مفت علاج کیا جائے اور سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے ٹیسٹ کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں تاکہ فوری تشخیص ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس متاثرہ جانور کے خون ، پیشاب، فضلہ، آنسو، لعاب اور پسینے کے علاوہ متاثرہ جانور کا گوشت کھانے سے بھی پھیلتا ہے۔ ابتدائی علامات کے مطابق گانگو وائرس میں مریض کا گلا خراب ہونا، نزلہ زکام، تیز بخار، جسم میں شدید درد کے علاوہ آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے جس کے بعد مریض کے تمام مساموں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ وائرس تین سے تیرہ دن میں ظاہر ہو جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button